لاہور(نامہ نگار)ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان نے ڈویژن کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیااورسکیورٹی ڈیوٹی کو چیک کیا۔انہوںنے ٹاؤن شپ اور گرین ٹاؤن کے گرجا گھروں کا دورہ کیااور ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کوسکیورٹی بارے بریف کیا اور کہا کہ گرجا گھر کے باہر گاڑیوں کی پارکنگ پر بھی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔عبادت کیلئے آئے افراد کو مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے۔