لاہور(نامہ نگار)ٹریفک سیکٹر انچارج مال ون نوید بٹ نے آواری چوک میں موٹر سائیکل سوار کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرروکا تو موٹر سائیکل سوار نے رکنے کی بجائے موٹر سائیکل بھگا دی۔ٹریفک اہلکاروںنے پیچھا کر کے روک لیا۔ ہینڈل سے لٹکے بیگ کو چیک کرنے پرشراب کی 24 بوتلیں شراب برآمد ہوئیں۔ملزم کو تھانہ سول لائن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔