ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر  سے نومولود بچی کی نعش برآمد

Dec 02, 2024

لاہور(نامہ نگار) ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب نہر سے نومولود بچی کی نعش ملی ہے۔ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم نے موقع پر پہنچ کرنہر سے بچی کی نعش باہرنکال کر پولیس کے حوالے کر دی ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون اپنا گناہ چھپانے کیلئے نومولود بچی کی نعش نہر میں پھینگ کر فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں