موت زندگی کی سب سے بڑی ، ناقابل تردید حقیقت ہے:حسین محی الدین قادری

لاہور ( خصوصی نامہ نگار )صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا موت زندگی کی سب سے بڑی اور ناقابل تردید حقیقت ہے۔ یہ دنیا عارضی ہے اور ہم سب یہاں امتحان کیلئے بھیجئے گئے ہیں۔ ایصال ثواب کی محفل کے موقع پر ہمیں یہ سمجھنا ضروری ہے کہ موت کے بعد ہمارے اعمال ہی ہیں جو ہمارے لئے باقی رہتے ہیں۔ اس لئے ہمیں اپنی زندگی کو نیک اعمال، اچھے کردار اور خدا کی رضا کے مطابق گزارنا چاہیے۔ ہم مرحومین کیلئے ایصال ثواب کرتے ہیں تاکہ ان کے درجات بلند ہوں اور ان کیلئے اللہ کی رحمت اور مغفرت طلب کی جائے یہ عمل نہ صرف مرحومین کیلئے باعث رحمت ہے بلکہ زندہ لوگوں کیلئے بھی ایک سبق ہے کہ وہ اپنی آخرت کیلئے تیاری کریں۔ موت ہمیں اس دنیا کی فنا کا شعور دیتی ہے اور آزمائش کا ایک نیا مرحلہ شروع کرتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن