نوجوانوں میں اسلامی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے:عبد الغفار روپڑی 

Dec 02, 2024

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نوجوانوں میں اسلامی تعلیمات عام کرنے کی ضرورت ہے۔ فتنوں کی یلغار کو قرآن وسنت کے ذریعے روکنا ہوگا۔ موجودہ سیاست سے نفرت پھیل رہی ہے۔ یہ جماعت اہلحدیث کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے پاک یوتھ لنک کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا حافظ امجد اقبال گھمن یوتھ لنک کے صدر حافظ اسمعیل روپڑی بھی موجود تھے۔ موجوہ دور میں فتنوں کی بھرمار ہو چکی ہے۔ نوجوانوں کو ایسے فتنوں سے بچانے کیلئے دینی ذہن رکھنے والے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے۔ اسلامی تعلیمات کو نوجوانوں تک پہنچائیں تاکہ وہ فتنوں سے بچ سکیں۔

مزیدخبریں