لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحیدکے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا سکون صرف ذکرالٰہی میں ہے۔امت انفرادی واجتماعی اصلاح پرتوجہ دے۔بے راہ روی نے معاشرے کی ترجیحات بدل کررکھ دیں۔ انفرادی اصلاح سے ہی صالح معاشرہ تشکیل پاتاہے پھر اسی سے فلاحی ریاست بنتی ہے ۔ اسلام نے سارے مسائل کا حل بتا دیاہے۔پیغام مصطفیؐ نے بھی صراط مستقیم کا تعین کردیا۔ پہلے خالق کی بندگی کا حکم ہے اسی کومشکل کشا ،اسی کوحاجت روا مانا جائے ،اسی ذات واحد کوپکارا جائے ،اسی سے دعاوالتجا کی جائے،اسی کومعبود ومسجود مانا جائے پھرمخلوق کے ساتھ بھلائی کے احکامات ہیں یہی شریعت مصطفیؐ ہے۔ دنیا وآخرت میں کامیابی کا راستہ بھی یہی ہے ۔