گلستان جوہر، رابعہ سٹی کے ایکسیلنس پرائمری اینڈ سیکنڈری سکول میں سندھی کلچر ڈے کا جشن

Dec 02, 2024

لاہور(نیوزرپورٹر) ایکسیلنس پرائمری اینڈ سیکنڈری سکول جو 28 سال سے معیاری تعلیم دے رہا ہے میں سندھی کلچر ڈے کے موقع پر شاندار پروگرامز منعقد ہوئے۔ طلبہ نے خوبصورت ٹیبلو، روایتی موسیقی اور دلچسپ سرگرمیوں کے ذریعے سندھ کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کیا۔ تقریبات میں سندھی ٹوپی، اجرک اور دیگر روایتی اشیاء کی نمائش کی گئی، جس سے بچوں کو سندھ کی تہذیب اور روایات کے بارے میں آگاہی ملی۔ اس موقع پر پاکستان کی دیگر ثقافتیں پیش کی گئیں جو قومی یکجہتی‘ بھائی چارے کی بہترین مثال تھیں۔ یہ پروگرام ہر سال سکول میں منعقد ہوتا ہے اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔

مزیدخبریں