لاہور(خصوصی نامہ نگار) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔منکرین ختم نبوت جہاں کہیں بھی ہوں ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہارمقررین نے ختم نبوت اسلامک سنٹر چناب نگر میں منعقدہ ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ مقررین نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ اور قادیانیت کیخلاف ہر میدان میں کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ختم نبوت کے پیغام کوگھر گھر پہنچانے کیلئے ہمیں محنت کی ضرورت ہے۔ جب تک غیر مشروط طورپر ختم نبوت ایمان نہیں ہوگا اسوقت کوئی بھی فرد مسلمان کہلوانے کا حقدار نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمدی کی اساس اوربنیاد ہے۔ ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپؐ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔ امت مسلمہ نے ہردور میں جھوٹے مدعیان نبوت کابھرپور اندازمیں تعاقب کیا ہے۔نبی کریمؐ کے بتائے ہو ئے احکامات پر عمل پیرا ہو نے سے دنیا و آخرت کی بھلائیاں ممکن ہیں۔ دین مکمل ضابطہ حیات ہے،اللہ اور اس کے رسولؐ کا ساتھ دیں۔دین کو سب پر مقدم رکھیں۔