لاہور(خصوصی نامہ نگار ) تحریک لبیک یا رسول اللہؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے دارالعلوم جلالیہ رضویہ صراط مستقیم سیف اینڈ عارف سٹی کے سالانہ جلسہ دستارِ فضیلت کے موقع پر جشن عظمت قرآن کانفرنس میں کہا قرآنی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے ہمارا معاشرہ مختلف مسائل کا شکار ہے۔ قرآن کی رہنمائی میں چلنے والوں کو کبھی رسوائی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ہے۔ قرآن کتابِ حکمت، کتابِ ہدایت اور کتابِ انقلاب ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا بندوں پر حق ہے کہ بندے اس کے احکام کی فرمانبرداری کریں۔ تمام شعبہ ہائے زندگی میں قرآن کی رہنمائی، متوسط، معتدل اور منزل رسا راستے کی طرف رہنمائی ہے۔