وطن کو لادین ریاست بنانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی:مولانا امجد

 لاہور(خصوصی نامہ نگار ) علماء اور عوام اسلام اور وطن کیلئے اور عقیدہ ختم نبود کا تحفظ ،ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ ماضی اس حوالے سے گواہ ہے اور مستقبل میں بھی اس حوالے سے علماء اور عوام ایک ساتھ کھڑے ہونگے۔  اس وطن کو لادین ریاست بنانے کی کوئی سازش بھی کامیاب نہیں ہو سکتی اور نہ ہی آئین پاکستان اور اس کی اسلامی ترامیم کے خلاف کوئی سازش کامیاب ہونے دی جائیگی۔ 74 کی تحریک کے نتیجے میں پارلیمنٹ پر ختم نبوت کا پرچم لہرایا تھا اور اس سال اللہ رب العزت کی مدد سے سپریم کورٹ پر بھی ختم نبوت کا پرچم لہرا گیا ہے۔ مولانا محمد امجد خان اور دیگر علماء نے کہا دینی مدارس کا مثبت کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں دینی مدارس نے قوم میں وحدت اتحاد اور اتفاق کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ کردار جاری رکھا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن