لاہور (لیڈی رپورٹر) ایف سی کالج لاہور کے ہونہار طالب علم اسامہ بلال بابر نے بی ایس سیاسیات میں نمایاں پوزیشن لیکر کامیاب حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کو اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعاوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ اسامہ بابر کی کامیابی پر ابوذر شاد ،میاں انجم نثار، خالد پرویز، زکریا بٹ ،ڈاکٹر افتخار بخاری ،احمد اویس ،محمد حسین گوہر ،جمیل فاضل ،سید زوار شاہ ،حافظ قدیر احمد ،شعیب خان،شہریار سدھو نے انہیں اور ان کے والد چیئرمین اردوبازار سپریم کونسل، وا ئس چیئرمین کاسمو گروپ قمر الزماں بابر کو مبارکباد دی ہے۔