یو ای ٹی لاہور ، پنک ربن پاکستان کے مابین اشتراک،معاہدے پر دستخط 

لاہور (لیڈی رپورٹر ) زیمل سوسائٹی یو ای ٹی اور پنک ربن پاکستان کے درمیان بریسٹ کینسر کے خلاف آگاہی بڑھانے اور خواتین کی صحت کے اقدامات اٹھانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہو ئے۔ معاہدے کا مقصد مشترکہ آگاہی مہمات، تعلیمی ورکشاپس، تحقیقی منصوبے اور پاکستان کے پہلے خصوصی بریسٹ کینسر ہسپتال کی تکمیل کیلئے تعاون فراہم کرنا ہے جو سالانہ 40,000 مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر شاہد منیر کا کہنا تھا’’یو ای ٹی کو فخر ہے کہ وہ پنک ربن کیساتھ ملکر ملک کے ایک اہم صحت کے مسئلے میں اپنی فیکلٹی اور طلبہ کی مہارتوں کو معاشرتی اثرات پیدا کرنے کیلئے استعمال کرے گی۔‘‘ 

ای پیپر دی نیشن