بحریہ ٹائون کراچی :متحدہ عرب امارات کے یومِ آزادی پر تقریب

لاہور(نیوزرپورٹر) بحریہ ٹائون کراچی کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 53ویں  یومِ آزادی کا جشن منایا گیاجس کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین ثقافتی اور معاشی تعلقات کوسراہنا اور فروغ دینا تھا۔ بحریہ ٹائون کراچی کے داخلی راستے کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے پرچموں سے سجایا گیا۔ 4 روز منائے جانیوالی یہ سجاوٹ آج اختتام پذیر ہوگئی۔ ان تمام سرگرمیوں میں سرفہرست یکم دسمبر کو ترتیب دئیے جانیوالے ڈانسنگ فائونٹین شوز رہے۔ متحدہ عرب امارات، عمان، کویت، قطر، بحرین اور سعودی عر ب کے معزز سفارتکاروں کی شرکت نے یادگار بنایا۔ دونوں ممالک کی پرچم لہرائے گئے اور قومی ترانے پیش کئے گئے۔ ڈانسنگ فائونٹین پر خصوصی اماراتی دھنوں پر دلکش شوز۔ تقریب کا اختتام کیک کٹنگ اور پرتعیش عشائیے پرہوا۔  معزز مہمانوں نے بحریہ ٹائون کراچی کی کاوشوں کو سراہا اور بحریہ ٹائون کراچی کی ٹائون پلاننگ اور انفرا اسٹرکچر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ پاکستان میں ایک ایسے ورلڈکلاس پراجکٹ کوکامیابی کیساتھ متعارف کروانے پر مبارکباد بھی دی۔

ای پیپر دی نیشن