سی بی ڈی کی سموگ کی پابندیوں میں نرمی ،تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع 

Dec 02, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)پنجاب سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی سی بی ڈی ڈی اے) نے سموگ سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے بعد اپنے منصوبوں پر تعمیراتی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ یہ اقدام سی بی ڈی پنجاب کے عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کرنے اور شہری ترقی کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او سی بی ڈی عمران امین کی زیر صدارت ایک جائزہ اجلاس ہوا، جس میں ریاض حسین، آصف اقبال، آصف بابر، عمر حیات، نیسپاک کے نمائندے اور منصوبے کے کنٹریکٹرز نے شرکت کی۔ عمران امین نے کہا تعمیراتی سرگرمیوں کی بحالی سی بی ڈی پنجاب کو پائیدار شہری ترقی کے ایک عالمی ماڈل میں تبدیل کرنے کے ہمارے وژن کی جانب ایک اور قدم ہے۔

مزیدخبریں