لاہور(خصوصی نامہ نگار)ممتاز عالم دین اور شیخ طریقت علامہ پیر محمد اسلم شہزاد قادری نے کہا سماج میں کامیابی کیلئے اخلاص اور جہد مسلسل کی اشد ضرورت ہے اس کے بغیر انفرادی اور اجتماعی زندگی میں صرف ناکامیاں ہی نصیباً بنتی ہیں اور موجودہ انحطاط زمانی کا سبب بھی یہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استانہ قادریہ لالہ زار میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا عمل چاہے مختصر ہو اس میں پرخلوص تسلسل مقبولیت کی ضمانت ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر پروفیسر ممتاز احمد سدیدی ، مولانا ملک محبوب الرسول قادری ، ڈاکٹر مولانا افضل رضا اور مولانا قاری محمد قاسم چشتی نے خطاب کیا جبکہ محمد سلیمان قادری ، محمد شاہد قادری ، قاری مصباح الاسلام ، قاری محمد ندیم چشتی اور دیگر ثنا خوانوں نے بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔