بیجنگ(آئی این پی )چین میں ایک سو سے زائد پاکستانی تاجر اور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں۔ پاک چین سرحد کو آل سیزن بنانے کی کوشش بھی کامیاب نہیں ہوسکی۔میڈیارپورٹ کے مطابق چین میں پھنسے تاجروں کے بارڈر پاس کی مدت گزشتہ روز ختم ہوچکی ہے سطح سمندر سے 15 ہزار فٹ بلندی پر واقع خنجراب ٹاپ پر شاہراہ قراقرم سے برف صاف کا کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کو آمد و رفت میں بے پناہ مشکلات کا سامنا ہے۔چین کی جانب سے پاک چین سرحد کو سال بھر کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پاکستان کی حدوں میں شاہراہ قراقرم سے برف ہٹانے اور دیگر سہولیات کے فقدان کے باعث سرحد کو موسم سرما میں کھلا رکھنا ممکن نہیں ہے۔
خنجراب ٹاپ پر برفباری، راستے بند، پاکستانیوں کی 100 گاڑیاں پھنس گئیں
Dec 02, 2024