دھرنے معیشت کیلئے زہر، ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو ٹانگیں کھینچی جاتی ہیں: احسن اقبال

نارووال (نوائے وقت رپورٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنے پاکستان کی معیشت کیلئے زہرہیں۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 24نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کی کال دی گئی، جس دن کال دی سٹاک مارکیٹ چار ہزار پوائنٹس گر گئی، جس دن وہ جوتیاں چھوڑ کر بھاگے سٹاک مارکیٹ اوپر گئی۔ پاکستان کو امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ ہمیں پالیسیوں میں تسلسل کی ضرورت ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے آج مہنگائی کم ہو رہی ہے۔ مہنگائی 38فیصد کی رفتار سے بڑھ رہی تھی۔ آج مہنگائی کی شرح ساڑھے چھ فیصد پر آگئی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کی 60 فیصد سے  زائد آبادی زراعت پر منحصر ہے۔ پاکستان میں حال ہی میں ڈیجیٹل مردم شماری کی گئی۔ پاکستان کے ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں۔ اسی شرح سے چلتے رہے تو 20250 میں آبادی دگنی ہو جائے گی۔ ترقی کے لئے مستند منصوبہ بندی ضروری ہوتی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن