مقبوضہ  کشمیر: بھارتی ریاستی دہشتگردی، نومبر میں خاتون سمیت 9 کشمیری شہید کر دیئے

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی  فوج نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں میں گزشتہ ماہ نومبر2024 میں ایک خاتون سمیت 9کشمیریوں کو شہید کیا۔بھارتی ٹی  وی کے مطابق 2024 میں اب تک 31 شہری، 26   بھارتی فورسز  اہلکار، ایک نامعلوم شخص اور 63 عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں۔نومبر2024 میںشہید ہونے والوں میں سے چارکوجعلی مقابلوںمیں یادوران حراست شہید کیا گیا۔اس دوران 12کشمیری شدیدزخمی ہوئے جبکہ 160افرادکو جن میں زیادہ تر حریت کارکن تھے، کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA)اور غیر قانونی سرگرمیوںکی روک تھام کے قانون یواے پی اے کے تحت گرفتار کیا گیا۔بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی 196 کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران ان افراد کوگرفتاراور زخمی کیا۔بھارتی فورسز کے ہاتھوں ہونے والی شہادتوں کی وجہ سے تین بچے یتیم ہو گئے ۔جنوبی کشمیر میںمحاصرے اور تلاشی کی کارروائی میں بھارتی فوج نے شہریوں کو تشدد  کا نشانہ بنایا ہے ۔ بھارتی فوج نے  ترال کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کا عمل شروع کیا ۔ اس دوران  فورسز اہلکاروں نے گھر وں میں گھس کر شہریوں کو تشدد کا  نشانا  بنایا  فوج، سی آر پی ایف، اور ایس او جی نے محاصرے کے دوران ڈرون کیمرے کی مدد سے بھی علاقے کی نگرانی کی۔

ای پیپر دی نیشن