کویت سٹی (اے پی پی)کویت کے حکام نے گلوکارہ نوال الکویتیہ اور فنکار داود حسین سمیت 1785 افراد سے شہریت واپس لے لی۔ کویتی اعلی کمیٹی کی جانب سے شہریت کے حوالے سے کی گئی تحقیقات کے بعد 1758 افراد کے بارے میں رپورٹ پیش کی تھی کہ انہیں جو شہریت دی گئی تھی وہ ضوابط کے مطابق نہیں تھی۔ متعلقہ کمیٹی کی رپورٹ میں جن افراد کی شہریت واپس لینے کی سفارش کی گئی ہے اس میں کہا گیا تھا کہ شہریت جاری کرتے وقت قانونِ شہریت کے نکات کو مدنظر نہیں رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے وہ مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔کمیٹی کی جانب سے سفارش کی گئی کہ اعلی خدمات کی مد میں جنہیں شہریت دی گئی تھی وہ اس کے اہل نہیں ہیں اسی لیے ان کی شہریت منسوخ کی جائے۔واضح رہے کلوگارہ نوال گزشتہ 40 برس سے زائد عرصے سے کویت میں ہیں۔ ان کے سیکڑوں البم ریلز ہو چکے ہیں۔نوال کو فن کی دنیا میں اعلی مقام حاصل ہے،عوام میں ان کے مداحوں کی تعداد بھی کافی زیادہ ہے جبکہ داود حسین کو سال 2001 میں فن کی بنیاد پرسابق امیر کویت شیخ جابر الاحمد الصباح کے حکم پرکویتی شہریت دی گئی تھی۔داود حسین کا تعلق مذاح سے تھا وہ کویت اور عرب دنیا کے معروف کامیڈین مانے جاتے تھے۔