فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فوتگی پر جانے والے میاں بیوی، چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11 افراد کو اغوا کر لیا گیا۔ 11 افراد کے اغواء پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق 226 رب بھینس کالونی کے رہائشی محمد نواز کا بھتیجا مجاہد‘ اس کی اہلیہ 20سالہ رانی بی بی‘ ڈیڑھ سالہ پوتا علی‘ 22سالہ بھتیجا افضل‘ 21سالہ شان‘ 18 سالہ صائمہ بی بی زوجہ افضل‘ 7 سالہ اکبر‘ 5 سالہ کالو ‘ ڈیڑھ سالہ سویرا اور معصومہ بی بی اور افضل کا 7دن کا بیٹا121 گ ب جڑانوالہ فوتگی پر گئے جو کہ فوتگی والے گھر نہیں پہنچے اور ان کے تمام موبائل فونز بھی بند ہیں، اس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس کے بیٹے‘ بھتیجوں اور بچوں کو نامعلوم ملزموں نے اغوا کر لیا۔
فیصل آباد: فوتگی پرگئے میاں بیوی بچوں سمیت خاندان کے 11 افراد اغوا
Dec 02, 2024