گوجرانوالہ: سگریٹ سے پٹرول شاپ میں آتشزدگی‘ گاہک زندہ جل گیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پٹرول شاپ میں آگ لگنے سے گاہک جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ آگ سے دو دکانیں لپیٹ میں آگئیں، شیرانوالہ باغ کے قریب آئل شاپ میں گاہک نے سگریٹ پینے کیلئے ماچس جلائی تو آگ بھڑک اٹھی جس نے گاہک اور ملحقہ موبائل آئل شاپ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اس قدر شدید تھی کہ گاہک موقع پر ہی بری طرح جھلس کر جان کی بازی ہار گیا تاہم  ریسکیو ٹیموں نے بھڑکتی ہوئی آگ پر قابو پایا اور نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن