جماعت اسلامی اﷲ کا نظام غالب کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی: سراج الحق

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ علم کے بغیر حق تک پہنچنا ممکن نہیں‘ اللہ کا نظام غالب کرنے کیلئے حکومت حاصل کرنے کی جدوجہد کرنا نبی کریمؐ کی سنت اور عین عبادت ہے۔ جماعت اسلامی اسی نظام کیلئے جدوجہد کررہی ہے۔ جہاد صرف میدان جنگ میں لڑنا ہی نہیں بلکہ اللہ کے دین کو دنیا میں غالب کرنے کی کوشش کرنا بھی جہاد ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامک سینٹر سیٹلائٹ ٹاون میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ضلعی امیر مظہر اقبال رندھاوا، بلال قدرت بٹ، حافظ حمید الدین اعوان، حافظ محمد محسن زبیر، ڈاکٹر محمد شریف گجر، بشارت علی صدیقی بھی شریک تھے۔ سراج الحق نے کہا ہمیں آپس میں اور گھروں میں بھی پیار ومحبت سے پیش آنا چاہیے‘ پھر معاشرہ آگے بڑھے گا اور ملکی ترقی بھی ہوگی۔ ملک کا تعلیمی نظام اس لیے تباہی کا شکار ہے کیونکہ حکمرانوں کے بچے یہاں نہیں پڑھتے۔ اللہ تعالی نے جماعت اسلامی کو اقتدار دیا تو تعلیم مفت کریں گے۔ ملازمت ملنے تک بے روزگاری الائونس دیا جائے گا۔ ملک کو یکساں نظام تعلیم دیں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن