شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کی طرف سے آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی کیلئے دائر رٹ پٹیشن کی سماعت آج 2 دسمبر کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نمبر 3 میں ہوگی۔ رٹ پٹیشن پی ٹی آئی این کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے 5 ماہ قبل دائر کی تھی۔ دریں اثناء تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے شیخوپورہ کے کھوکھر محلہ میں بلدیہ کے سابق کونسلر میاں عمران، میاں انیس کے والد اور ڈی ایس پی میاں عادل کے تایا اختر سبحانی کے انتقال پر تعزیت کے دوران کہا کہ کامیابی صرف اطاعت رسولؐ میں ہی ہے۔ اس موقع پر ضو اختر ڈار بھی موجود تھے۔
آئی پی پیز معاہدوں کیخلاف اختر ڈار کی پٹیشن کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہو گی
Dec 02, 2024