دمشق‘ استنبول (نوائے وقت رپورٹ) ترک وزیر خارجہ نے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق دونوں وزراء خارجہ نے شام کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیران نے کہا کہ خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی مخالفت کرتے ہیں۔ شام میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنا چاہتے ہیں۔ روسی اور شامی فضائیہ کی بمباری میں مزید 4 باغی مارے گئے۔ قبضے کے بعد باغیوں نے حلب شہر میں شامی صدر بشار الاسد کا مجسمہ بھی گرا دیا۔ ایرانی وزیر خارجہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے آج دمشق کا دورہ کریں گے۔
حلب: باغیوں نے شامی صدر کا مجسمہ گرا دیا‘ بمباری میں مزید 4 ہلاک
Dec 02, 2024