لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزارت مذہبی امور کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال پاکستان میں موجود اور بیرون ملک سے یہاں آکر حج کے لئے جانے والے پاکستانیوں سے پاسپورٹ جمع نہیں کئے جائیں گے۔ حاجیوں کو بائیومیٹرک کروانے کے لیے بھی کہیں جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ان کے بائیو میٹرک بھی گھر بیٹھے کیے جا سکیں گے۔نامزد بینکوں کے ذریعے حج درخواستوں کی وصولی اتوار کو بھی جاری رہی۔یہ بینک حج درخواستوں کی وصولی3 دسمبر تک بلاتعطل جاری رکھیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کو ہدایت کی ہے کہ سوشل میڈیا پر سستے حج پیکیج کے نام پر جعلی اشتہارات سے محتاط رہیں۔ وزارت کے منظور شدہ کوٹہ ہولڈر پرائیویٹ حج گروپ آپریٹرز (HGOs) کی فہرست اور بکنگ کا طریقہ کار جلد وزارت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔ حج اخراجات کی ادائیگی ہمیشہ بینکنگ چینل سے کریں۔
امسال عازمین حجکے پاسپورٹ جمع نہیں ہونگے:وزارت مذہبی امور
Dec 02, 2024