لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے۔ پی ٹی آئی اپنی ذلت اور بدنامی‘ جھوٹی خبروں اور افواہوں کے پیچھے چھپا رہی ہے۔ کارکنوں کو چھوڑ کر بھاگنے والے اب کس منہ سے کارکنوں کا دم بھر رہے ہیں؟۔ جتھوں سے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے اصل مجرم گنڈاپور اور بشری بی بی ہیں۔ پوری دنیا کے میڈیا نے دیکھا کہ علی امین گنڈاپور اور بشری کی گاڑیوں پر انہی کے کارکنوں نے ڈنڈے مارے اور پتھراؤ کیا۔
تحریک انصاف کی لیڈرشپ بزدلی کے آخری درجے پر فائز ہے: عظمیٰ بخاری
Dec 02, 2024