مریم نواز نے سابق وزراء اعلیٰ کے ریکارڈ توڑ دئیے: عارف سندھیلہ

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ مریم نواز شریف نے چند ماہ میں تمام سابق وزراء اعلیٰ کی کارکردگی کے ریکارڈ توڑ دئیے۔ مریم نواز صوبے کی گورننس کی مانیٹرنگ خود کر رہی ہیں جن کی کوششوں سے معاشی و اقتصادی ترقی کے پروگرامز تیز رفتاری سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ (ن) لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی کوششوں میں مصروف ہے اور عوام سے کئے گئے۔ وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر دم لے گی۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی قیادت نے نہایت کڑے وقت میں بھی صبر و تحمل کا دامن کبھی نہیں چھوڑا اور جوانمردی سے تمام مشکلات کا سامنا کیا۔

ای پیپر دی نیشن