اسلام آباد + حیدر آباد (آئی این پی + بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے عوام سمیت تمام پاکستانیوں کو یوم ثقافتِ سندھ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن وادیِ مہران کی بھرپور ثقافتی ورثہ، شاندار روایات اور لازوال اقدار کا مظہر ہے۔ یوم ثقافت سندھ کے لازوال لیگیسی، ہم آہنگی، رواداری اور شمولیت کا عکاس ہے۔ اجرک اور سندھی ٹوپی محض ثقافتی اسباب نہیں بلکہ سندھ کی شناخت اور اقدار کے مظہر ہیں، اجرک اور سندھی ٹوپی ہمارے لیے احترام، وقار اور فخر کی علامت ہیں۔ دریں اثناء حیدر آباد سمیت پورے سندھ میں یوم ثقافت منایا گیا۔
سندھی ثقافت لازوال‘ رواداری‘ ہم آہنگی کی عکاس: بلاول‘ دن پر پیغام
Dec 02, 2024