راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) پاک آرمی‘ نیوی اور فضائیہ کے کیڈٹس کی مشترکہ عسکری تربیت کا آغاز کر دیا گیا۔ عسکری تربیت کا آغاز پاکستان ملٹری اکیڈمی سے کیا گیا۔ عسکری تربیت پانچ ماہ تک جاری رہے گی۔ تینوں مسلح افواج کے کیڈٹس بنیادی عسکری تربیت لیں گے۔ پی ایم اے ملک کی دفاعی قوت میں قابل اور پیشہ ور قیادت کا اضافہ کرتا ہے۔ کسی بھی جنگ میں بری‘ بحری اور فضائی افواج کا ربط فتح کو یقینی بناتا ہے۔ مشترکہ تربیت‘ پیشہ ورانہ یکسانیت‘ قیادت‘ جرات اور اعتماد میں معاون ثابت ہو گی۔