اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) 26 سالہ کیپٹن محمد زوہیب نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں دفاع وطن کے فرائض سرانجام دئیے۔ کیپٹن محمد زوہیب شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 29 سالہ سپاہی افتخار حسین نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں۔ سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ، 1 بیٹا اور 1 بیٹی چھوڑے ہیں۔