راولپنڈی+اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانے کے لیے فوجی عدالتیں ضروری ہیں۔ جو بھی 9 مئی کے حملوں میں ملوث ہے اسے کیفر کردار تک پہنچانا چاہیے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے خلاف 9 مئی کے ثبوت نہیں ہیں تو اسے رہا ہونا چاہیے۔ کرم میں خونریزی گورننس کی ناکامی ہے۔ اس پر خیبرپختونخوا حکومت فوری ایکشن لے۔قانون ہاتھ میں لے کر زبردستی اپنا ایجنڈا منوانا قابل قبول نہیں۔ فلسطینیوں اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، انہیں انصاف دیا جائے۔ ہم کے پی کے میں گونر راج کا مشورہ نہیں دیتے۔ کسی جماعت پر پابندی لگانا نہ لگانا حکومت کا کام ہے۔ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ فوجی عدالتیں ضروری‘ جن کیخلاف 9 مئی ثبوت نہیں‘ رہا ہونا چاہئے، کرم میں خونریزی گورننس کی ناکامی‘ امن و امان کیلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے۔ ملک میں بڑھتی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ نچلے طبقے کے منشنروں جن کا تعلق تینوں مسلح افواج سے ہے ان کی پنشن کم از کم 37ہزار روپے کی جائے اور شہدا کے ورثا کی پنشنز میں بھی اسی حساب سے اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا ملک میں سیاسی افراتفری، جھتوں کی دارالحکومت پر با بار چڑ ھائی، رینجرز جوان، پولیس کانسٹیبل اور غیر مصدقہ سویلین کی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے۔ سیاسی اختلافات کو پارلیمنٹ ہائوس میں سیاسی طور پر حل کیا جائے، ملک معاشی صورتحال حوصلہ افزا ہے، ملک سے باہر بیٹھ کر ڈیجیٹل دہشگردی میں ملوث افراد کو انٹر پول کے ذریعے ملک میں لاکر مقدمات چلنے بہت ضروری ہیں ۔ مالدار دشمن ممالک کا ہاتھ ہے۔ شہروں میں سٹریٹ کرائمز پر سخت تشویش ہے۔