ماں ہوں، بیماری کا احساس، ننھے بچوں کو مرجھانے نہیں دینگے: مریم نواز

لاہو (  نوائے وقت رپورٹ )  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ذیابیطس /شوگر کے پیدائشی مریض بچوں کے لئے مفت انسولین کی فراہمی کا پراجیکٹ کا لانچ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو انسولین ان کے گھر پر ہی پہنچائی جائے گی۔ چیف منسٹر مریم نواز پروگرام کے تحت ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو گھر بیٹھے ہی چیف منسٹر مریم نوازانسولین پروگرام میں رجسٹریشن کی سہولت دی گئی ہے۔ چیف منسٹر مریم نوازانسولین کے لئے خصوصی ہیلپ 1033بھی قائم کر دی گئی ہے۔ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچے کی مفت انسولین کے لئے تحصیل یا ضلع میں این سی ڈی کلینک پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ننھے بچے پھول کی مانند ہوتے ہیں اور ہم انہیں مرجھانے نہیں دیں گے۔ ماں ہوں بچوں کی تکلیف اور بیماری کا شدت سے احساس ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو ہسپتال آنے جانے کی کوفت سے بچانے کے لئے گھر بیٹھے انسولین دی جائے گی۔ٹاپ ون ڈایابیٹک بچوں کو تاحیات انسولین کی ضرورت ہوتی ہے اور والدین کا بوجھ بٹائیں گے۔وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ پنجاب بھر میں بچوں کی صحت اور علاج کے لئے تمام تر میسر وسائل مہیا کریں گے۔  علاوہ ازیں   وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ایڈز سے بچاو کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایڈز اہم سماجی اور اقتصادی مسئلہ ہے، بچاؤ کے لئے سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی۔متاثرہ افراد کے علاج اور رہنمائی کو یقینی بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا عزم ہے۔ایڈز کے مریض نفرت نہیں ہمدردی کے مستحق ہیں۔  ایڈز کے خاتمے کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے اقدامات یقینی بنارہے ہیں۔دوسری طرف مریم نواز نے سندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجودسندھی بہن بھائیوں کوسندھی ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام، سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی، دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن