پی ٹی آئی پر پابندی اور گورنر راج زیر غور نہیں،قیصر احمد شیخ

اسلام آباد(خبرنگار) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی اور گورنر راج زیر غور نہیں پابندی اور گورنر راج استحکام کا راستہ نہیں سیاست دان، عدلیہ اور ادارے افہام و تفہیم کا راستہ اپنائیں ان خیالات کا اظہار قیصر احمد شیخ نے فاسٹ یونیورسٹی کانوکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کابینہ میں پی ٹی آئی پر پابندی یا گورنر راج لگانے کا معاملہ زیر غور نہیں آیا ہے اور ان کی نظر میں سیاسی جماعت پر پابندی اور گونر راج سیاسی استحکام کا راستہ نہیں ہیفاسٹ یونیورسٹی چینیوٹ کے کانوکیشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں پر پابندیاں ماضی میں کارگر نہیں رہی اور اب بھی سیاسی استحکام کے لئے بات چیت کا راستہ ہی اپنایا جانا چاہییانہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پرتشدد سیاست کی گنجائش نہیں اور پرتشدد احتجاج سیاسی جماعتوں کا راستہ نہیں ہے قیصر احمد شیخ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کی زبوحالی کا سبب سیاسی تفرقہ بازی ہے اور ملک میں استحکام لانے کے لئے سیاست دان، عدلیہ اور ادارے افہام و تفہیم کا راستہ اپنائیں۔ سب کو دو قدم پیچھے ہونا چاہئے تاکہ سیاسی ماحول بہتر ہو انہوں نے کہا کہ جب کبھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے سیاسی افرا تفری پیدا کردی جاتی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن