جدہ(اے پی پی)سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے گزشتہ ہفتے 19024 غیر قانونی تارکین گرفتار کیا۔ ایس پی اے کے مطابق غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے گرفتار کئے لئے 19024 غیر قانونی تارکین میں سے 11268 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی 4773 افراد سرحدی قوانین کی خلاف ورزی جبکہ 2983 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔مذکورہ عرصے کے دوران 1212 افراد گرفتار کئے جو سرحد عبور کر کے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھیجن میں سے 25 فیصد یمنی، 73 فیصد ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے۔اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 122 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔کمیٹی نے کہا ہے کہ غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 21 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
سعودی عرب میں 19ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار
Dec 02, 2024