نوابزادہ جمال رئیسانی کا مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے پارٹی کے سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے تعزیتی بیان میں نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے مرحوم کی پارٹی اور عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مخدوم سید علی حسن گیلانی ایک مخلص سیاستدان اور عوام دوست شخصیت تھے ان کے انتقال سے پارٹی ایک اہم رہنما سے محروم ہو گئی ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

ای پیپر دی نیشن