اسلام آباد ایئرپورٹ پر نیروباڈی ایئرکرافٹ پارکنگ اور مسافروں کیلئے سہولت میں اضافہ

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیروباڈی ایئرکرافٹ پارکنگ اور مسافروں کے لئے سہولت میں اضافہ کر دیا گیا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ (IIAP) انتظامیہ نے پیچیدہ منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا جس کے تحت وایڈ باڈی ایئرکرافٹ سٹینڈز کو نیرو باڈی ایئرکرافٹ آپریشنز کے لیے قابل استعمال بنایا گیا ہے۔ منصوبہ سے مسافروں کے لیے سہولت اور ایئرپورٹ کی آمدنی دونوں میں اضافہ ہوگا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر چھ نیرو باڈی ایئرکرافٹ بریجز اور نو وایڈ باڈی ایئرکرافٹ بریجز موجود ہیں۔ انتظامیہ نے آپریشنل لچک کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے اس منصوبے کا آغاز کیا اور پہلے مرحلے میں تین وایڈ باڈی بریجز کو نیرو باڈی ایئرکرافٹ آپریشنز کے لیے قابل استعمال بنایا۔ اس مرحلے کے دوران پیسنجر بورڈنگ بریجز سے 136 ملین روپے کی اضافی آمدنی حاصل ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن