پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا ،ڈاکٹر طارق محمود ملال

Dec 02, 2024

کھنڈہ(نامہ نگار)پا کستان پیپلز پارٹی کے ر ہنما وسابق جنرل کو نسلر ڈاکٹر طارق محمود ملا ل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کو فروغ دیا سیاسی قائدین ملک میں سیاسی ومعاشی استحکام کے فروغ کی خاطر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں پی ٹی آئی کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اور عدلیہ آزاد ہے جو آئین و قانون کے مطابق بلاتاخیر کیسز کے فیصلے صادرکررہی ہے پیپلز پارٹی انتقامی کاروائیوں پر یقین نہیں رکھتی ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک کو انتشار کی سیاست سے نقصان پہنچ رہا ہیاور مسائل زدہ پاکستان  مزید بحرانوں کا شکارہورہاہے حب الوطنی کا تقاضہ ہے کہ سیاسی قائدین مل بیٹھیں اور ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کے فروغ کی خاطر مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اس جدوجہد میں ہر اول دستے کا کردار اداکرے گی تحریک انصاف نے اسلام آباد احتجاج کے دوران جو پرتشددرویہ اختیارکیا اسے کسی بھی صورت جمہوری عمل قرار نہیں دیاجاسکتاانہیں یہ روش چھوڑناہوگی وگرنہ آئندہ کے سیاسی منظرنامے میں انکا کوئی کردار نہیں ہوگا ۔

مزیدخبریں