لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے نہیں دیاجائیگا، امجدارباب عباسی

  مری(نمائندہ خصوصی)ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں عام لوگوں کے گھروں کومسمارکرنے کیلئے دوردراز کے دیہاتوں اورگاں جاگھسنا انتہائی قابل مذمت ہے،لوگوں کی عزت نفس کو مجروح کرنے نہیں دیاجائیگاان خیالات کااظہارپاکستان عوامی تحریک کے سابق امیدوار حلقہ این اے 51 و پی پی چھ امجدا رباب عباسی نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی مری،تا جروں اورہوٹل ایسوسی ایشن کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چند روزقبل مری میں منعقدہ ایک گرینڈ جرگہ جس میں پی پی پی کے رہنماں،پارلیمانی ممبران اوردیگر سٹیک ہولڈروں نے شرکت کی اس موقع پر اعلان کیاگیا کہ مری میں تعمیرات کیخلاف ناروا آپریشن فوری بندنہ ہوا تو حکومتی اتحاد سے پی پی پی علیحدہ ہوجائیگی مذکورہ بیان کی تردید تشریح یاتردید بھی تاحال کسی ریکارڈ پر نہیں ہے،امجدارباب عباسی  نے کہاکہ عوامی حقوق کیلئے اس اس اعلان پر فوری عملدر آمدکرایاجائے یاپھر قومی اورصوبائی اسمبلیوں میں اس پر ڈائیلاگ ہو۔

ای پیپر دی نیشن