چکوال(نمائندہ خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبودِ آبادی پنجاب کے منظور کردہ کمیونیکیشن پلان پر دیگر اضلاع کی طرح ضلع چکوال میں بھی عملدرآمد جاری ہے اور اس پلان کے تحت بہبودِ آبادی پروگرام کے بارے میں فلاحی مراکز کی سطح پر موبلائزیشن سیشنز کے انعقاد کے ساتھ ساتھ سکولوں میں بھی ٹیچرز کی آگاہی کے لئے معلوماتی نشستوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس کا مقصد تولیدی صحت کی اہمیت کو اجاگر کر کے ماں بچے کی بہتر صحت کے ذریعے خوشحال و توانا خاندان کے اصول کو ترویج دینا ہے ۔ اس امر کا انکشاف ضلعی افسر محکمہ بہبودِ آبادی وجاہت علی ملک نے ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں کمیونیکیشن پلان پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز ڈاکٹر ارسلان سکندر کے زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر ڈاکٹر غزالہ فضل، راہنما فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے پروگرام مینیجر عقیل احمد ، تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر راحیل بشیر اور محکمہ صحت و تعلیم سمیت کمیٹی کے دیگر معاون شعبوں کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر نے شرکائے اجلاس کو مزید بتایا کہ کمیونیکیشن پلان کے تحت گراس روٹ لیول تک بہبودِ آبادی پروگرام سے متعلق آگاہی جدید تکنیکی ذرائع کی مدد سے عام کی جا رہی ہے اور عوامی آگاہی کے عمل میں تمام مثر پہلوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہ کمیونیکیشن پلان کی مثر سرایت پذیری کی بدولت بہبودِ آبادی پروگرام سے متعلق آگاہی کے مطلوبہ اہداف کی مربوط انداز میں تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔