فتح جنگ (نامہ نگار) دین اسلام نے خواتین کو غلامی،استحصال اور ظلم و تشدد سے نجات دلائی سنی علماء کونسل۔اسلام کی آمد عورت کے لئے غلامی، ذ لت،ظلم و تشدد اور استحصال کے بندھنوں سے آزادی کا پیغام تھا ان خیالات کا اظہار سنی علماء کونسل فتح جنگ کے قائدین نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے حوالے سے ایک مشترکہ بیان میں کیا جن میں سرپرست اعلی سنی علماء کونسل فتح جنگ قاضی تجمل حسین اختر صدر سنی علماء کونسل علامہ عامر عباس قریشی جنرل سیکرٹری علامہ رفعت علی قادری مفتی محمد عاصم مدنی مفتی محمدعرفان القادری حافظ طارق محمود علامہ صاحبزادہ محمد بلال جامی علامہ شوکت محمود رضوی علامہ مخدوم ذوالفقار علی حیدری حافظ غلام مہرعلی چشتی قاضی طالب حسین قاری محمد طفیل قاری بشارت محمود قادری قاری محمد ہارون قاری محمد اجمل رضا خان قادری حافظ مولانا مطیع الرضا قاری عطاء المصطفی مفتی احسن شعبان مدنی حافظ طاہر محمودقادری قاری عابدحسین چشتی حافظ رستم علی مولانا محمد افتخار مدنی علامہ حافظ احمد علی شوکت محمد عمران عطاری حافظ غلام مرتضی چشتی حافظ مظہرعلی مولانا محمد عثمان جیلانی مولانا قاری عابدمنیر حافظ عبدالرزاق مولانا مبشر اسلام مولانا دانش اور قاری اللہ داد شامل تھے دین اسلام نے ان تمام قبیح رسومات کا خاتمہ کیا جو عورت کے عزت وقار کے منافی تھیں۔ دین اسلام نے عورت کو وہ تمام حقوق عطا کیے جن سے وہ معاشرے میں عزت و تکریم کی مستحق قرار پائی۔