مری(بیورو رپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسرمری آصف امین اعوان نے کہا ہے کہ معاشرے کوجرائم سے پاک کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹاجائیگا اورقانون کے کٹہرے میں لاکرسخت قانونی کاروائی کی جائیگی،ڈی پی اومری نے کہاکہ ان کی ہدایات پر جرئم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپوکاروائیاں جاری ہیں اس سلسلے میں ایس ایچ اوتھانہ مری چوہدری محمدرفیق کی نگرانی میں سب انسپکٹر انچارج چوکی تریٹ عمیرحسن اوران کی ٹیم نے مقدمہ نمبر382 بجرم 457 380/ کے ملزمان کو گرفتارکرلیا،ملزمان نے راجہ ارشد محمود سکنہ چھتر کے گھر سے نقدرقم اورطلائی زیوارت چوری کئے تھے،مری پولیس نے ملزمان راجہ منصور،محمدنصیراورمحمدحسرت کو طویل کوششوں کے بعدگرفتارکرکے ان سے مال مسروقہ 4 لاکھ پانچ سو روپے برآمدکرلئے،جبکہ اے ایس آئی محمدخطاب اوران کی ٹیم نے مقدمہ نمبر 575/24 بجرم 379 کے ملزمان کو جدیدٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مال مسروقہ برآمدکرلیا،ملزمان عمرابراہیم ولد ولدمحمدابراہیم اورمحمدباسط ولد محمدعثمان ساکن مسیاڑی نے رات کی تاریکی میں گاں ڈھک لنک روڈ پر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر چوری کئے تھے چوری شدہ ٹائر برآمد کرکے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ایس پی انویسٹی گیشن مغیث احمدہاشمی نے کہاہے کہ معاشرے کوجرائم سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے۔