سنجوال کینٹ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر شکردرہ میں پیپلز پارٹی یونین کونسل سروالہ کے زیر اہتمام جلسہ کا انقعاد کیا گیا جسمیں پیپلز پارٹی کے مرکزی قائدین شیری رحمان ۔راجہ پرویز اشرف ۔قمر زمان کائرہ ۔ حسن مرتضی ۔گورنر پنجاب سردار سیلم حیدر خان کی آمد کے بڑے بڑے پینا فلیکس لگائے گے تھے جلسہ میں صرف مقامی قائدین کے علاوہ قمر زمان کائرہ نے جلسہ میں شرکت کیں عوام کو جب معلوم ہوا کہ مرکزی قائدین نہیں آرہے ہیں تو لوگ واپس چلے گے جلسہ میں عوام کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر تھی پنڈال میں لگائی گی کرسیاں بھی خالی نظر آرہی تھی یونین کونسل سروالہ میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن انتہائی کمزور ہے۔