چوری، سٹریٹ کرائم اور سنیچنگ کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے

Dec 02, 2024

 اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چوری، سٹریٹ کرائم اور سنیچنگ کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ سنبل کے علاقے میں گھر کے تالے توڑکر نقدی، سونا، لیپ ٹاپ، موبائل فون چوری کرلئے گئے، تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں گھر سے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور قیمتی گھریلو سامان چوری کرلئے گئے، تھانہ ہمک کے علاقے میں کار چوری کرلی گئی تھانہ آئی نا ئن کے علاقے میں دو نقاب پوش موٹر سائیکل سوار شہری سے نقدی ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ سیکر ٹریٹ کے علاقے میں شہری کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ سے موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کورال کے علاقے سے موٹرسائیکل چوری ہوگیا ۔

مزیدخبریں