تربیلا،پہلا عیسٰی ماڈل ویلج کرکٹ ٹورنامنٹ آخری مراحلے میں داخل ہو گیا

ترییلا(نامہ نگار)  غازی میں پہلا عظیم الشان عیسی ماڈل ویلج کرکٹ ٹورنامنٹ غازی آخری مرا حل میں داخل ہو گیا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں کل 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ چیف آرگنائزر زلفی خان کی زیرنگرانی ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔مہمان خصوصی ملک فضل کریم کی گراؤنڈ آمد پر ٹورنامنٹ کمیٹی نے ان کا شاندار استقبال کیا۔پھولو ں کی پتیاں نچھاور  کیں۔  ہار پہنائے گئے ۔ پول کا آخری میچ بابا الیون غازی اور جھامرہ کرکٹ الیون کے مابین کھیلا گیا۔  بابا کرکٹ  الیون غازی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ 8 اوورز میں 104 رنز بنائے۔ مطلوبہ سکور کے جواب میں جھامرہ الیون کی ٹیم 90 رنز سکور بنا  کر آؤٹ ہو گئی۔

ای پیپر دی نیشن