گوجرخان (نامہ نگار) شیعہ علماء کونسل تحصیل گوجرخان کے انتخابات، راجہ قاسم صغیر بھٹی کو بلامقابلہ تحصیل صدر شیعہ علماء کونسل منتخب کرلیا گیا جبکہ سید عباس شاہ آف درکالی سیداں کو جنرل سیکرٹری اور سید مستظہر حسین شاہ آف سید کسراں کو سینئر نائب صدر نامزد کر دیا گیا نومنتخب صدر راجہ قاسم صغیر بھٹی سے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید اشتیاق کاظمی نے حلف لیا انتخابات کا انعقاد امام بارگاہ حسینیہ صندل کھینگر گوجرخان میں الیکشن بورڈ علامہ سید مظہر حسین کاظمی نائب صدر پنجاب، علامہ سید جعفر مشرف زیدی، علامہ عابد حسین شجاعی ڈویژنل صدر، آصف جاوید مغل صوبائی نائب صدر، ملک انتصار حیدر صوبائی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی زیرنگرانی ہوئے جس میں تحصیل بھر کے 21 یونٹس کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے اپنے ووٹس کا استعمال کیا اس موقع پر کثیر تعداد میں مومنین موجود تھے تمام احباب نے نو منتخب تحصیل صدر راجہ قاسم علی صغیر بھٹی کو منتخب ہونے جبکہ سید غلام عباس شاہ کو جنرل سیکرٹری اور سید مستظہر شاہ کو سینئر نائب صدر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی۔