فتح جنگ، کمسن بچے کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،پسٹل برآمد

فتح جنگ(نامہ نگار) فتح جنگ سرکل کے تھانہ نیو ائیر پورٹ قطبال کے گاں جنگل کے رہائشی محسن شہزاد ولد امیر افضل نے بیان دیا تھا کہ اس کا بیٹا ارسلان بعمر تیرہ سال کلاس چہارم میں منیانوالہ کے سرکاری سکول میں پڑھتا ہے اسی سکول میں وسیم ولد ندیم بھی زیر تعلیم ہے اسکے بیٹے ارسلان اور وسیم کی آپس میں لڑائی ہو گئی اور اس وسیم نے اسے مار ا ہے میں مسمی ساگر محمود کو لے کر ندیم کے گھر گلہ دینے گیا کہ اس کے بیٹے نے میرے بیٹے کو مارا ہے جس پر ندیم طیش میں آگیا گالم گلوچ شروع کر دی اور اپنے بھائی نفیس کے ہمراہ پسٹل نکال کر میرے بیٹے پر فائر کر کے اس کو نا حق قتل کر دیا ایس ایچ او تھانہ نیو ائیر پورٹ طاہر اقبال کی زیر نگرانی پولیس نے قتل کے ملزم ندیم ولد منصب سکنہ پنڈ جنگل کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔

ای پیپر دی نیشن