پی ٹی آئی ٹولہ ملک دشمنی کے ایجنڈے پر اتر آیا، ندیم عباس بخاری   

 گوجرخان (نامہ نگار) عمران خان کی پی ٹی آئی کا ٹولہ ملک میں احتجاج کی آڑ میں قتل و غارت گری اور ملک دشمنی کے ایجنڈے پر اتر آیا ہے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہو کر پی ٹی آئی سیاسی جماعت کہلانے کا حق کھو بیٹھی ہے ملک کی 77 سالہ تاریخ میں کسی سیاسی جماعت نے صوبائی حکومت کی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی نہیں کی بدقسمتی سے پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی طاقت کے ذریعے وفاق پر لشکر کشی کی فائرنگ آنسو گیس پھینکی گئی نصف درجن اہلکاروں کو قتل اور سینکڑوں کو زخمی کر دیا گیا پوری قوم ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے عمران خان اور بشریٰ بی بی نے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرکے ملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا پوری قوم اسلام آباد میں خونی احتجاج کے واقعہ پر سخت رنجیدہ ہے ملک دشمن قوتوں کیا آلہ کارکسی رعایت کے مستحق نہیں ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے مٹھی بھرملک دشمنوں عناصرکو نشان عبرت بنایا جائے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن گوجرخان  شہر کے صدر سید ندیم عباس بخاری مسلم لیگ ن تحصیل گوجرخان کے سینئیرنائب صدر راجہ سجاد سلیم حیدر المعروف کالا رکشہ ڈیلرزایسوسی ایشن گوجرخان کے صدراحمد شاہ خان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری اطلاعات ونشریات گلاب خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

ای پیپر دی نیشن