بیول(نامہ نگار) بیول جبر روڈ پر مکانات کے پانی کی نکاسی نے تباہی مچا رکھی ہے بیول جبر روڈ کے با مقام موڑہ بھٹیاں سڑک پر ہر وقت پانی کا تالاب کھڑا رہتا ہے یہ پانی مقامی آبادی نے روڈ پر چھوڑ رکھا ہے جس کی وجہ سے روڈ روز تباہی کی طرف جا رہی ہے کبھی بھی محکمہ ہائی وے کے افسران نے نوٹس لینے کی زحمت گوارا نہیں کی جس کی وجہ سے ان لوگوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اگر علاقہ کڑوڑوں روپے خرچ کر کے اعلی شان کوٹھیاں تعمیر کر سکتے ہیں تو کیا ضروری ہے کے عوام کو تکلیف دی جائے علاقے کی عوام نے ہائی وے کی اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کے وہ سختی سے نوٹس لیں۔