پیر سید ذوالفقار علی گیلانی جن کا عرس 4دسمبر کو مدیکالہ شریف میں ہو گا 

مندرہ(نامہ نگار)اللہ کے مقبول بندوں کے فیوض و برکات ان کی دنیا سے پردہ پوشی کے بعد بھی جاری و ساری رہتے ہیں۔پیر سید ذوالفقار علی گیلانی جن کا پہلا سالانہ عرس مبارک 4دسمبر کو مدیکالہ شریف منعقد ھو گا نے اپنی زندگی یاد الہی میں گزاری اور مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنا کر ثابت کیا کہ دکھی دلوں کا سہارا بننا ہی دراصل زندگی کا اصل مقصد ھے ان خیالات کا اظہار پیر سید ضامن عباس نے پہلے سالانہ عرس تقریبات کے حوالے سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے کہا کہ عرس تقریب کے مہمان خصوصی ملک و ملت کی عظیم علمی و روحانی شخصیت پیر سید ریاض حسین شاہ ھوں گے جو اپنے مدلل علمی خطاب سے سامعین کے دلوں کو جلا بخشیں گے انہوں نے بتایا کہ 3دسمبر رات کو محفل شبینہ ھو گی،4دسمبر نماز فجر کے بعد قرآن خوانی ھوگی جس کے بعد مرکزی تقریب ھو گی۔ظہر کے بعد اختتامی دعا ھو گی پروگرام کے منتظمین پیر سید ضامن عباس گیلانی اور پیر سید حسن گیلانی نے اہل ذوق سے شرکت کی استدعا کی ھے۔

ای پیپر دی نیشن