کھنڈہ(نامہ نگار ) پا کستان مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق جنرل کونسلر ملک آصف بشیر نے کہا ہے کہ قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کومستردکردیا بانی پی ٹی آئی کو کرپشن و انتشار کی سازش کا حساب دینا پڑے گا خیبر پختونخو ا حکومت قیام امن کی بجائے مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنے میں مصروف ہے انکی مفاد پرستی کی سیاست نے ملک کو ہر لحاظ سے نقصان پہنچایا ہے یہاں ,,نوائے وقت ,,سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں پی ٹی آئی سے حکومت نہیں چل رہی قیادت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی بجائے کارکنوں کو ساتھ لیکر ملک میں فسادکررہی ہے جس وجہ سے معاشی مسائل بڑھ رہے ہیں آئے روزکے احتجاج سے معاشرتی سرگرمیوں کو جمود کا شکارکیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف مسلسل قومی مفادات سے کھیل رہی ہے جس سے ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جنہوں نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو بے شمار مسائل میں پھنسادیا انکی نااہلی کے باعث پیداہونے والی ابتر معاشی صورتحال کا موجودہ حکومت تدارک کررہی ہے تو یہ حکومت کی ٹانگیں کھینچ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کے مقابلے میں پنجاب حکومت کی کارکردگی نہایت نمایاں اور اعلی ہے۔